بھٹکل 3/جون (ایس او نیوز)گزشتہ دو مہینے سے لاک ڈاؤن کی وجہ سے ڈپو میں بند رہنے کے بعد بھٹکل میں کے ایس آر ٹی سی کی بس سروس دوبارہ شروع ہوگئی ہے۔
بھٹکل میں لاک ڈاؤن قوانین میں چھوٹ دینے کے چوتھے دن بھٹکل ڈپو سے تعلقہ کے مختلف مقامات کے لئے اور دیگر اضلاع کے لئے بس سروس بحال ہوگئی ہے۔اس سے پہلے بھٹکل کنٹینمنٹ زون ہونے کی وجہ سے یہاں سے دوسرے مقامات کے لئے بس سروس جاری نہیں رکھی گئی تھی جبکہ دوسرے اضلاع سے بھٹکل کے راستے سے بسوں کا گزرنا جاری تھا۔ لیکن یہ بسیں بھٹکل میں رکتی نہیں تھیں۔
اب یکم جون سے بنگلور، کولہا پور، ہبلی وغیرہ کے لئے بھٹکل اسٹانڈ پر بسوں کا آنا شروع ہوگیا، لیکن یہاں پر مسافر نہ رہنے کی وجہ سے بسوں کو واپس لوٹنا پڑا، کیونکہ کورونا کے خوف سے لوگ سفر کرنے سے کترا رہے ہیں۔بہت سارے لوگ ایسے بھی ہیں جنہیں بس سروس شروع ہونے کے تعلق سے زیادہ معلوما ت بھی نہیں ہے۔